[Urdu/اردو] آپ کو اپنے بجلی کے بل ادا کرنے میں مدد درکار ہے؟

If you are having trouble paying your electricity and gas bills

Publisher

Australian Government

Date

اگر آپ کو اپنے گیس اور بجلی کے بل کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے:

  • اپنے ریٹیلر (بجلی و گیس فراہم کرنے والے ادارے) سے بات کریں۔ ان کا نمبر آپ کے بل پر موجود ہے
  • اگر آپ اپنا بل وقت پر ادا نہیں کر سکتے تو اس سے 'ہارڈ شپ سپورٹ' (مشکل وقت میں امداد) کے بارے میں پوچھیے۔
  • ادائیگی کے منصوبے (payment plan) کے لیے کہیں، تاکہ طویل مدت میں ادائیگی کی جا سکے یا چھوٹی اور باقاعدہ قسطیں ادا کی جا سکیں۔
  • کنکشن منقطع ہونے، سود کی ادائیگیوں اور لیٹ فیس سے بچنے کے لیے ادائیگی کے منصوبے پر قائم رہیں۔
  • پوچھیے کہ کیا گھر یا کام کی جگہ پر آپ کی مدد کے لیے کوئی حکومتی مراعات (concessions) یا رعایتیں (rebates) دستیاب ہیں۔

بجلی اور پیسے بچانے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://www.energy.gov.au/households/translations دیکھیں